پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر آ گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک قرار دے دیا ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی ،جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے 863افرادجاںبحق ہوئے ہیں، قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔
سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے ، پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے، سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں، سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
