190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک، زبیدہ جلال ،ندیم افضل چن  گواہ بن گئے

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن نیب کے گواہ بن گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

Back to top button