عمران کے اعلان کے بعد کے پی کے سے پہلا استعفیٰ آگیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا سے پہلا استعفیٰ آگیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا اور اسے منظوری کیلیے وزیراعلی کو ارسال کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عزیز اللہ گران نے کہا کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کے لئے تحریری استعفی دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔

عزیز اللہ گران  کا کہنا تھا عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ عزیز اللہ گران خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 سوات سے منتخب ہوئے تھے۔

Back to top button