فیفا ورلڈ کپ :جرمنی اور سپین کا اہم میچ ایک ایک سے برابر

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جرمنی اور سپین  کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

قطر میں  ہونے والے میگا ایونٹ میں  کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظر آئیں تاہم دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں 2010 کی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔جبکہ2014 کی چیمپئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اور کھیل کے 83ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کر دیا۔

میچ کے دوران جرمنی اور اسپین مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ  2022گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر پے۔

Back to top button