کینیڈا کے فارم سے 20شترمرغ فرار، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں ایک فارم سے 20 کے قریب شترمرغ فرار ہوگئے اور اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ تاہم پانچ گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس نے تمام جانوروں کو قابو میں کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی گاڑی ایک شترمرغ کے پیچھے بھاگ رہی ہیں اور پولیس والا اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے توپرندہ نیچے گرجاتا ہے اور پھر دوبارہ اٹھ کر بھاگنا شروع ہوجاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ البرٹا کے چھوٹے سے شہر ٹیبر میں رونما ہوا جس میں ایک فارم سے پرندوں کا ریوڑ فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہیں اس طرح کی جعلی فون کال موصول ہوتی رہتی ہیں تاہم اتنی بڑی تعداد میں پرندوں کے فرار کے بعد ہمیں کئی افراد نے مدد کے فون کئے۔ اگرچہ تمام شترمرغ پکڑ لیے گئے تاہم ایک پرندہ تیزرفتار شاہراہ پر گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔
