آکٹوپس نےماہی گیر کے چہرے کو بری طرح جکڑ لیا

آکٹوپس نےماہی گیر کے چہرے کو بری طرح جکڑ لیا۔تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
آکٹوپس کو بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں سب سے زیادہ ذہین سمجھا جاتا ہے۔مگر اس کے متعدد بازو کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ماہی گیر کے چہرے کو 8 بازوؤں والے آکٹوپس نے جکڑ لیا تھا اور اسے اپنی جان بچانے کے لیے ڈنڈے کو سمندری جاندار پر مارنا پڑا۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جیسیر کیروانٹس ایک کشتی پر سوار تھے جب آکٹوپس نے اچانک چہرے کو بری طرح جکڑ لیا۔
ماہی گیر نے آکٹوپس کو ہٹانے کی بھرپور کوشش کی جس کے بازو پورے چہرے پر پھیل گئے تھے جبکہ منہ سمندری جاندار کے جسم میں چھپ گیا تھا۔
