بادام صحت کیلئےکتنےفائدہ مند ہیں؟نئی تحقیق آگئی

ماہرین صحت کاکہناہے کہ بادام سے بلڈ شوگر کے مریضوں کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
بادام کو ویسے ہی چبائیں، اس کے ٹکڑے کسی کھانے میں شامل کر دیں یا پیس کر نگل لیں۔
دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بادام کھانے کی عادت سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ایسے افراد ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں 40 سے 60 سال کی عمر کے 60 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ہائی بلڈ شوگر سے تو متاثر تھے مگر ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ تھے۔
تحقیق میں شامل افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
ایک گروپ کو 6 ماہ تک روزانہ 28 سے 40 گرام بادام کھلائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس گری سے دور رکھا گیا۔
