نادرا میں 200نئی بھرتیاں، دفاتر کیلئے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بڑی سطح پر بھرتیوں کے منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں نئی اراضی (پلاٹس) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں نئے بھرتی کیے گئے عملے کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور سندھ کے نو دیگر اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی بھرتی کرے گا۔

ان آسامیوں کے لیے درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 25 سال ہوگی۔ بھرتیوں کے لیے واک ان انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔

ان دفاتر کے قیام کے لیے جن 11 اضلاع میں اراضی خریدی جائے گی ان میں شامل ہیں: میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول۔

نادرا کی جانب سے یہ اقدام شہری سہولتوں میں بہتری اور ڈیٹا سروسز کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Back to top button