مائیکرو سافٹ ویئر ریکارڈر کے ہاتھوں دو افراد کا قتل

دنیا کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوفٹ وئیر انجینئر بابر اقبال کے ہاتھوں دو افراد کا قتل، قیوم نواز کالونی میں بابر اقبال کا رہائشی پلاٹ پر تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم، والدہ اور ہمشیرہ کو لے کر گاڑی میں فرار۔ تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں قیوم نواز کالونی میں دنیا کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوفٹ وئیر انجینئر بابر اقبال اور محبوب نامی شخص کے مابین پلاٹ کی ملکیت کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ پلاٹ کے قبضے کے تنازعہ پر مائیکرو سافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوفٹ وئیر انجینئر
بابر اقبال نے فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ محمد سلیم کے مطابق مرنے والے محبوب کے ملازم تھے اور مذکورہ پلاٹ میں رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق امان اللہ اور محمد ارشد کو وولڈ ریکارڈ ہولڈر بابر اقبال نے مذکورہ پلاٹ میں گیٹ پر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور والدہ و ہمشیرہ کو گاڑی میں لے کر فرار ہو گیا۔ تاہم تاحال فرار ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی
یاد رہے کہ ملزم بابر اقبال 2009 میں نو سال کی عمر میں مائکروسافٹ ورلڈ ینگیسٹ سوفٹ وئیر انجینئر قرار دئیے گئے تھے

Back to top button