صبا قمر کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی کیوں چلانے لگیں؟

اداکارہ صبا قمر کراچی کی سڑکوں پر ٹیکسی چلاتے ہوئے تنگ آ چکی ہیں اور تھک کر رونا دھونا کرتی نظر آتی ہیں۔  اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے بچوں کی طرح روتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں کام کر کے تھک چکی ہوں۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہیں گھر کی یاد ستا رہی ہے، ویڈیو میں صبا قمر چھوٹے بچوں کی طرح روتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ ’مخھے نہیں پتہ، مجھے گھر جانا ہے، میں تھک گئی ہوں، مجھے گھر جانا ہے، مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے، دسمبر میں لوگ پارٹی کرتے ہیں، چھٹیوں پر جاتے ہیں لیکن مجھے شوٹنگ کرتے ہوئے کراچی کی سڑکوں پر مہینہ پورا ہو گیا ہے اور میں یہاں مسلسل ٹیکسی چلا رہی ہوں۔

کہانی کچھ یوں یے کہ صبا قمر کراچی میں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، صبا قمر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ ڈرامہ سات اقساط پر مشتمل ہو گا اور روایتی ڈراموں سے ہٹ کر ہوگا۔ اس ڈرامے میں منیب بٹ ’مخنث‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، صبا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ٹیکسی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ انہ2ں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہ بتانے کے لیے انتظار کر رہی تھی کہ میں اے آر وائی اور آئی ڈریم کے ایک خاص اور منفرد پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔ صبا قمر رواں برس انڈین آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 کے ڈرامے ’مسٹر اور مسز شمیم‘ میں بھی نظر آئی تھیں جس میں ان کے ساتھ نعمان اعجاز بھی شامل تھے۔ نعمان اعجاز نے اس ڈرامے میں مخنث کا کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button