جرمن شخص کاکتے کیساتھ رسی پھاندنے کا عالمی ریکارڈ

ایک جرمن شخص نے اپنے کتے کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈز میں 32 بار رسی پھاند کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سرکس میں کام کرنے والے کتوں کو تربیت دینے والے وولف گینگ لاؤنبرگر نے اپنے کتے بالو کو اپنی پچھلی ٹانگوں پر رسی پھاندنا سِکھایا۔

رپورٹس  کے مطابق  کتے اور اس کے مالک نے جرمنی کے شہر اسٹکن بروک میں رسی پھاندنے کا ریکارڈ بنایا۔ دونوں نے آدھے منٹ میں 32 سے زیادہ بار رسی کود کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وولف گینگ لاؤنبرگر اپنے کتے کے ساتھ متعدد گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

Back to top button