علی سیٹھی، شائے گل کا پسوڑی کے بعد نیا گانا ’’لیفٹ رائٹ‘‘ بھی ہٹ

کوک سٹوڈیو میں اپنی مسحور کن آواز سے جادو جگانے والے گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’’پسوڑٰی‘‘ کے بعد نئے گانے ’’لیفٹ رائٹ‘‘ نے بھی دھوم مچا دی، شائے گل اور علی سیٹھی نے عبداللہ صدیقی اور مانو کے ساتھ نیا گانا ’لیفٹ رائٹ‘ ریلیز کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کے پروڈیوسرز میں عبداللہ صدیقی بھی شامل تھے اور اس بار بھی وہ ان کے شریک پروڈیوسر ہیں۔
’لیفٹ رائٹ‘ گانے کی شاعری کو علی سیٹھی، شائے گل، عبداللہ صدیقی اور مانو نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی بھی چاروں گلوکاروں نے مل کر ترتیب دی ہے، ان کے گانے کی ہدایات فہد حسین نے دی ہیں، جنہوں نے گلوکاروں کے سٹائل کو بھی سنوارا۔
’لیفٹ رائٹ‘ کی شاعری پنجابی، اردو اور انگریزی کی میلاپ ہے اور چاروں فنکاروں نے گانے کو انتہائی منفرد اور دھیمے انداز میں پیش کیا ہے، طویل عرصے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کو ایک ساتھ دوبارہ پرفارمنس کرتے دیکھ کر کئی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے ’لیفٹ رائٹ‘ کی تعریفیں کیں۔
گانے کو علی سیٹھی کے یوٹیوب اکاوؐںٹ سمیت دیگر چینلز پر بھی ریلیز کیا گیا ہے جب کہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی دستیاب ہے، گانو کو 29 اپریل کو ریلیز کیا گیا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا اور گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگیا۔
صارفین نے گانے کے دوران گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کی آواز کا سحر انگیز قرار دیا، دنیا کے سب سے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک ایک لاکھ 76 ہزار صارفین سن چکے ہیں، جبکہ صارفین کی بڑٰی تعداد گانے پر پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔
عبداللہ بیگ نے نامی صارف نے لکھا کہ علی سیٹھی اور شائے گل پاکستانی میوزک انڈسٹری کو مطلوبہ لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اکشے نامی صارف نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے علی سیٹھی کے میوزک کا مداح رہا ہوں، یہ گانا بھی پسوڑی کی طرح ریکارڈ قائم کرے گا۔
بھارت سے اے بی سی نامی صارف نے لکھا کہ یہ گانا میرا آنکھوں اور کانوں کے لیے قومی ترانہ بن گیا ہے، مشروم نامی صارف نے لکھا کہ یہ گانا ونیلا اور آم کی طرح دل کا لبھاتا جاتا ہے، آپ کا جی اس سے کبھی نہیں بھرے گا۔

Back to top button