عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، عمران خان کے علاوہ دیگر رہنمائوں میں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔
تھانہ نصیرآباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ ،مراد راس ،حسان اللہ نیازی ،جمشید چیمہ سمیت سات ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہیں ہوسکے، تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔
