لاہورپولیس سے مقابلے میں 3اشتہاری ہلاک

برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ لاہور کے علاقہ برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں۔برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جب کہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا
