صنعتی ترقی،سموگ کے تدارک کیلئے روڈاکے زیراہتمام ورکشاپ

 لاہور میں صنعتوں کی ترقی اور سموگ کے تدارک کے لئے روڈا کے زیر انتظام معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں راوی انڈسٹریل ایسوسی ایشن، محکمہ ماحولیات ،سمال انڈسٹریز کارپوریشن، نیسپاک اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کے ابتدائی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے سی او او روڈا منصور احمد جنجوعہ کاکہنا تھا کہ راوی شہر کا صنعتی زون دنیا کا جدید ترین صنعت وحرفت کا مرکز ہوگا۔کارخانہ دار روڈا کیساتھ قریبی میل جول رکھیں۔تاکہ یہاں درپیش مسائل کا حل ترجیحی طور پر نکالا جا سکا۔ہم نے حکومت پنجاب سے بڑی مشکل کے بعد اس ایریا کو صنعتی زون قرار دلوایا اور اب عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بچھارہے ہیں ۔کارخانہ دار روڈا میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ یہاں سے حاصل ہونیوالا ریونیو اسی علاقہ کی فلاح کےلئے خرچ کرسکیں ۔

ورکشاپ کے آرگنائز ر محمد حسن ڈپٹی ڈائریکٹر روڈا نے ایریا میں صنعتوں کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کو اجاگر کیا۔

ڈائریکٹر ماحولیات روڈا میڈیم نادیہ نے صنعتکاروں کو فیکٹریوں میں ماحولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ سے درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 چیئرمین راوی انڈسٹریل ایسوسی ایشن انعام بٹ کا کہنا تھا کہ صنعتی زون میں ترقی عمران امین سی ای او روڈاکی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے راوی شہر انتظامیہ نے سرخ فیتہ کے تصور کو ختم کر دیا۔ہمارا روڈاکیساتھ وعدہ ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں تمام کارخانہ دار جلد اپنے ذمہ واجب الادا ڈیویلپمنٹ چارجز جمع کر ادینگے۔ہماری روڈا انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ ان ترقیاتی چارجز کی16اقساط ہی رہنے دیں اس کی ادائیگی ہم آسانی سے کر سکیں گے ۔

Back to top button