راوی کی تاریخی حیثیت پر روڈا نے قومی نغمہ،دستاویزی فلم جاری کردی

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کی تاریخی حیثیت اور تابناک مستقبل کے حوالے سے قومی نغمہ اور دستاویزی فلم جاری کر دی۔

روڈا ہیڈ کوارٹر میں عمران امین سی ای او کی زیرقیادت ہوینوالی تقریب میں راوی شہر کوملکی ترقی اور ماحول دوست منصوبہ کے طور پر ناگزیر قراردیا گیا۔

گلو کار ساحر علی بگا کی جادوئی آوازمیں دریائی خدوخال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اس نغمہ ،میرا راوی نئے راہ پر گامزن ،چاند میری زمین پھول میرا وطن،میں راوی کنارے بسائے جانیوالے شہر کو ملک وقوم کی ترقی کا زینہ کہتے ہوئے لاہورکے روشن مستقبل کی نوید سنائی گئی۔

 نغمہ اور دستاویزی فلم میں برصغیر پاک وہند کی تقسیم سے پہلے اور بعد میںخطہ کی تہذیب و تمدن پرپر راوی کے اثرات کوبیان کیا گیا اور یہاں دریاکی زندگی سبزہ کے انقلاب سے موسوم ہوئی۔

سی ای اوعمران امین کاکہنا تھا کہ راوی شہرموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کریگاجبکہ شہر کی تخلیق پنجاب کے راجدھانی لاہورکی ترقی کا ضامن ہوگی۔

تقریب میں  ای ڈی کمرشل کاشف قریشی ، ای ڈی ایچ آر راشد ترابی،سندھوڈائریکٹر تعلقات عامہ عابدلطیف ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ احمد سلمان،ڈائریکٹر کمرشل شہریار رانا اوردیگر بھی شریک ہوئے۔

Back to top button