2700 غلط ایمرجنسی کالز ملانے والی جاپانی خاتون گرفتار

جاپان میں مبینہ طور پر 2 سال اور 9 ماہ کے دوران 2761 غلط ایمرجنسی کالز ملانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ بے روزگار خاتون کو مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے اگست 2020ء اور مئی 2023ء کے درمیان کئی مرتبہ اپنے گھر اور محلے سے مختلف ہنگامی وجوہات کے بارے میں کالز کیں جن میں اس نے فائر ڈیپارٹمنٹ سے ایمبولینس بھیجنے، پیٹ میں درد، منشیات کی زیادتی، ٹانگوں میں درد اور دیگر بیماریوں کی شکایات کیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے کال کرنے پر جب بھی ایمبولینس اس کے گھر بھیجی جاتی تو وہ کہتی کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں اور میں نے کوئی فون کال نہیں کی۔
