آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیات کا 29 جون سے کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان

آزاد کشمیر کی کاروباری شخصیات نے 29 جون سے کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹ اور تاجر رہنماؤں نے کہا کہ جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے،اب نہیں ہیں،ہم پاک فوج،پاکستان کے عوام اور حکومت کے خلاف نہیں ہوسکتے،انہوں نے جو ساتھ دیا ہم نہیں بھول سکتے۔
رہنماؤں نے کہاکہ راولاکوٹ میں بیٹھے یہ کون لوگ ہیں؟ہم ان کے ساتھ نہیں، 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے،یہ ہمارا کبھی مسئلہ نہیں رہا،اب بھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائےتو کوئی بات نہیں اب بھی وقت ہیں وہ واپس آجائیں۔
تاجر رہنما گوہر کشمیری کاکہنا تھاکہ 29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کہیں مکمل طور پر اور کہیں جزوی طور پر بحال ہیں۔
