ایرانی تنصیبات کو نشانہ بناکر امریکا نے معاہدےکی خلاف ورزی کی : ایران

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی واضح خلاف ورزی ہیں۔امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی حملوں کے جواب میں امریکا سے منسلک اہداف پر دفاعی کارروائیاں کیں۔ ایران نے خلیج کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کےلیے استعمال نہ ہونے دیں۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، ایران کو مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق اختلاف ہے تو وہ براہِ راست رابطہ کرسکتا ہے۔
امریکا ایران جنگ سے اربوں ڈالرز کمانے والی بڑی کمپنیاں کون سی؟
یاد رہے کہ امریکا نے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔امریکی سینٹکام کےمطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا،جس کےبعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون سٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔
