آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری

 

 

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آخری گروپ میچ میں 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے، نیدرلینڈز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنالیے۔

 

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز منیبہ علی 12، عائشہ ظفر 32، ایمان فاطمہ صفر ،کپتان فاطمہ ثنا 3 ، ارم جاوید 2، سائرہ جبین 5   رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، جب کہ گل فیروزہ 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔۔

بریسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

Back to top button