پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈر خالد گجر 14روزہ شناخت پریڈپرجیل منتقل

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو 14 روزہ شناخت پریڈ پرجیل بھیج دیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے پی پی 166 سے امیدوار خالد گجر کو انسداددہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا۔خالد گجر کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ خالد گجر کی شناخت پریڈ درکار ہے،شناخت پریڈ کےلیے 14 یوم کی استدعا منظور کی جائے۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج نے خالد گجر کو 14 روزہ شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
