خیبرپختونخوا میں 3آپریشنز،کانسٹیبل شہید،5دہشتگردہلاک

سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ آپریشنز کئے، جس کے دوران پولیس اہلکارشہید جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے خارجی عرف قاری سمیت تین دہشت گرد مارے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کے پی کے پولیس کے کانسٹیبل ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی دوسری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور مسرا گیا، جب کہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔

 شمالی وزیرستان میں ہونے والی تیسری کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا، سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Back to top button