انڈر18والی پاکستانی ٹیم نے بھارت کو دھول چٹادی

ایشین جونیٸر والی بال چیمپٸین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹادی۔

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپٸین شپ میں پاکستان کا دوسرے پول میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا۔ گرین شرٹس نے بھارت کو جارحانہ کھیل کی بدولت صفر کے مقابلے میں تین گیم سے شکست دی۔

 بھارتی پلیٸرز پاکستان کے اٹیکینک کھیل روکنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے میچ پچیس بیس، انتیس ستاٸیس، پچیس پندرہ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کوریا کو بھی شکست دی تھی۔

Back to top button