ٹرینوں میں دوران سفرطبی سہولیات کےفقدان کاانکشاف

پاکستان ریلوے کے ذریعے چلنے والی ٹرینوں میں سفر کے دوران طبی سہولیات کا فقدان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ، کسی بھی چھوٹے اسٹیشن یا مسافر ٹرین میں مسافروں کے لیے میڈیکل ایمرجنسی کی کوئی سہولت نہیں۔کراچی،سکھر، ملتان، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر ڈویژنوں میں چلنے والی پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینوں میں سے کسی میں بھی مسافروں کے لیے میڈیکل ایمرجنسی کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔کسی بھی ٹرین میں کوئی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل سٹاف تعینات نہیں اگرکوئی سنگین طبی ایمرجنسی ہو تو گاڑی کو اسٹیشن پر روک دیا جاتا ہے اور مریض کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔
مسافروں کاکہنا ہے کہ آکسیجن اور دیگر طبی سامان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں ریلوے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تعینات کرے۔
ترجمان پاکستان ریلویز بابراعلی نے کہا کہ اگر مسافر ٹرین میں کوئی طبی ایمرجنسی ہو تو گارڈ کے پاس میڈیکل اور فرسٹ ایڈ باکس ہوتا ہے۔سینئر میڈیکل آفیسرز اور طبی عملہ وہاں موجود ہوتا ہے۔ تمام سٹیشنوں پر اگر مسافر کی حالت خراب ہو جاتی ہے، تو ٹرین مینیجر یا گارڈ قریبی بڑے سٹیشنوں پر ہنگامی پیغام بھیجتے ہیں اور اگر ان کی حالت خراب ہو جاتی ہے تو مسافروں کا فوری طور پر قریبی سٹیشنوں پر معائنہ کیا جاتا ہے۔
