کرونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز، مثبت شرح 6.12 فیصد پر آ گئی

ملک میں کرونا اور اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشہ روز 49 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 19 کیسز مثبت آئے، علاوہ ازیں مزید 5 مریض بھی انتقال کر گئے، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سندھ میں 1733، پنجاب میں 919، خیبرپختوںخواہ میں 64، بلوچستان میں 11، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4-4 کیسز ریکارڈ کیے گئے، 346 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 45 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار 230 کیسز اس وقت فعال ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 150 روپے لیٹر ہونے کا امکان
حکام عوام پر ویکسی نیشن کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 21 ہزار 320 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک ملک میں 16 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔
کرونا وائرس سے متعلق سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کیسز میں یہ اضافہ غیر متوقع نہیں کیونکہ لوگ ‘وبائی بیماری کی تھکاوٹ’ کا شکار تھے۔
