ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 150 روپے لیٹر ہونے کا امکان

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 150 روپے لیٹر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول مزید مہنگے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم قیمتیں 6 روپے لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے جس میں پیٹرول 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک جانے کا تخمینہ ہے۔
