وہ کھانے جو گردوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

گردے انسانی جسم کے انتہائی اہم حصہ ہیں جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور جسم میں body Fluid کا بیلنس رکھتے ہیں اور electrolytes کی مقدار کو پورا رکھتے ہیں۔ ہمارے جسم میں موجود خون دن میں کئی دفعہ گُردوں سے پاس ہوتا ہے اور گردے اسے ہر وقت صاف کرنے میں مصروف رہتے ہیں اورخون میں موجود نمک اور پانی اور منرلز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ ہماری خوراک اگر ٹھیک نہ ہو تو خون میں موجود فاضل گندگی گردوں میں جمع ہونی شروع ہوجاتی ہے اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو سُست کر دیتی ہے اور اگر یہ کسی بیماری کا شکار ہوجائیں تو یہ کام کرنا بند بھی کر دیتے ہیں اور ایسے میں ان کا علاج جہاں کافی مہنگا ہے وہاں مریض کو انتہائی تکلیف سے گُزرنا پڑتا ہے۔
انٹرنیشنل کڈنی فاؤندیشن کے مطابق دنیا میں کئی ملین افراد گردوں کی بیماری کا شکار ہیں اور ہمارے ملک پاکستان میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس بیماری میں مبتلا ہے۔
آئیے جانتے ہیں ایسی خوارک کے بارے میں جو قدرتی طور پر گردوں کی صفائی کرکے انہیں تندرست بنانے اور فعال کام کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں
پانی

AdobeStock 80002608

پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے، پانی زندگی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے،ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ایک مرد کو دن میں کم از کم 13گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اور خواتین کو کم از کم 8 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے۔
پانی گردوں سے فاضل مادوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور Waste کو گردوں سے نکال کر پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کردیتا ہے۔
بند گوبھی

Cabbage

بندگوبھی ایک انتہائی مفید سبزی ہے جو وٹامنز سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر phytochemicals کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی حامل ہے، یہ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں گردوں کے ڈیڈ سیلز کو مرمت کرتی ہیں اور گردوں کے افعال کو دُرست کرتی ہیں۔
گوبھی
cauliflowerگوبھی وٹامن سی ، فولیٹ اور فائبر سے بھرپور سبزی ہے جو گردوں کی دوست ہے جو اسے خون کو صاف کرنے میں فعال بناتی ہے۔
سیب
applesروزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے محفوظ رکھتا ہے یہ جسم سے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور گُردوں اور جگر کو فعال رکھتا ہے۔
پیاز
Onionپیاز بہت سی بیماریوں کا دشمن ہے اس کے اندر موجود flavonoids اور quercetin خون کی نالیوں میں چربی کو جمنے نہیں دیتے اور یہ گردوں کی دوست سبزی ہے جس میں پوٹاشیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور پیاز کا استعمال گردوں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
لہسن
Garlicلہسن بیماریوں کے خلاف کسی میڈیکل سٹور سے کم نہیں جو خون کو صاف کرنے میں انتہائی معاون سبزی ہے، اس کی اینٹی آکسائیدینٹ خوبیاں گردوں اور جگر کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
سرخ شملہ مرچ
58f391e8e3cc8سرخ شملہ مرچ جہاں کھانوں کو مزے دار بناتی ہے وہاں اس کے اندر موجود وٹامنز سی، بی 6، اے گُردوں کے لیے انتہائی مُفید ہے اور وٹامن سی گردوں کی صفائی کردیتا ہے، سرخ شملہ مرچ میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے جو نظام انہظام کے ساتھ گردوں میں موجود Waste کو فلٹر ہونے میں مدد کرتی ہے۔
سرخ شملہ مرچ اینٹی آکسائیڈینٹ بھی ہوتی ہے جو گردوں کے ساتھ ساتھ جگر کےلیے بھی انتہائی مفید ہے۔
لیمن جوس
Lemon Juice 2وٹامن سی سے بھرپور لیموں گردوں اور جگر کی صفائی کے علاوہ نظام انہظام کو بہتر بنانے میں انتہائی مدد گار ہے
مچھلی

34252022 crisp carp fish cooked in the oven in the plate on the table

مچھلی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین Source ہے جس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ گردوں اور جگر میں جمی گندگی کو صاف کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
تربوز، سرخ انگور، چیری، اسٹابری، بلو بیری
unnamedیہ فروٹس وٹامنز منرلز سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ پانی سے بھی بھر پور ہوتے ہیں اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور گردوں کی سستی کو دور کرتے ہیں۔
گردوں کی بیماری میں جن کھانوں سے پرہیز کرنی چاہیے
اگر آپ گردوں کی کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو تندرست ہونے تک ان کھانوں سے پرہیز کریں۔ پالک، ڈرائی فروٹس، Peanut بٹر، دالیں، سرخ گوشت، زیادہ سوڈیم والے کھانے جیسے نمک، ڈیری، بازاری میٹھے کھانے، کیفین جیسے چائے کافی، ٹماٹر، آلو، الکوحل، کینو وغیرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button