8فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں،عوام لیڈرکاماضی لازمی دیکھیں

سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہبازشریف کاکہنا ہے کہ 8فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں،عوام کو لیڈرکا ماضی بھی دیکھنا ہوگا ۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ نے اپنے ووٹ سے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ ہے ہم دن رات ایک کردیں گے۔نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا۔ 2013ء میں بجلی کی 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگائی ہوئی مگر اسکی ذمہ دار عمران خان کی غلط پالیسیاں تھیں۔ ہم نے اللہ کے فضل سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریاست کی پرواہ کی۔
