9ویں محرم کے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی سخت، موبائل سروس بند

ملک بھر میں 9ویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر، سے گزرے گا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

Back to top button