9 مئی واقعات: شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔
عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے۔
