حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت

کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حواالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور جرات جیسی صفات فوج کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ملک کی آبرو کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
