سندھ میں ابتک منکی پاکس سے 9اموات کی تصدیق

سندھ میں منکی پاکس کاوائرس تیزی سے پھیلنےلگا،محکمہ صحت نے ابتک منکی پاکس سے 9اموات کی تصدیق کردی

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر منکی پاکس سے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 1 کراچی اور 1 خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع خیر پور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں خصوصی احتیاط برتیں۔

Back to top button