اسرائیلی حملوں میں 4 معصوم بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی سول ڈیفنس حکام کے مطابق حملے علی الصبح کیے گئے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے مختلف مقامات پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
حملوں میں شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
