کترینہ کیف کی شادی کیلئے مہمان راجھستان پہنچنے لگے

معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل اپنی شادی کے لیے راجستھان کے سکس سینز ریزورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں 9 دسمبر کو وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے دونوں نے کورٹ میرج کی ہے چونکہ کترینہ مسلمان ہیں اور وکی کوشل ہندو ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت بھر سے مہمان ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور پہنچنا شروع ہوگئے۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن، گلوکار شنکر مدھاون، گرداس مان، رنویر سنگھ، نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر، فلم ساز کبیر خان اور ملائکا اروڑا سمیت کئی نامور شوبز شخصیات راجستھان پہنچ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا اداکار سلمان خان کی سابقہ بھابھی ہیں جبکہ سلمان خان کترینہ کیف کے سابقہ بوائے فرینڈ ہیں۔ تاہم ابھی تک کترینہ کی جانب سے سلمان خان کو شادی میں شرکت کی دعوت دیے جانے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف بھی ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی شادی کی تقریبات ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 100 سے 120 افراد شادی میں شرکت کریں گے۔ کھانے پکانے کے لیے ریاست کرناٹکا سمیت دیگر ریاستوں سے تازہ سبزیاں اور پھل بھی شادی کے مقام پر پہنچائے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب یہ رپورٹس بھی ہیں کہ شادی کی تقریبات کے لیے منتظمین نے سیکیورٹی کے تحت کچھ راستوں کو بند کیا تھا جس پر کترینہ اور وکی کے خلاف ضلع سوائی مدھوپور میں پولیس شکایت بھی درج کروادی گئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف شادی کی تقریبات کے لیے مندر کے راستے بند کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نوجوان کا کھمبے پر چڑھ کر عمران خان کے استعفے کا مطالبہ
اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو اپنی شادی کی تصاویر اور تقریبات کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور انہیں نشر کرنے کے حقوق فروخت کرنے کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ہے۔ دونوں کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حقوق فروخت کرنے کے لیے بھاری معاوضے کی پیش کش کی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی خبروں سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی جبکہ ان کے اہل خانہ نے بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ کترینہ اور وکی کوشل نے 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی شب اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کرلی تھی۔ میرج ایکٹ 1954 دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، وکی کوشل ہندو جبکہ کترینہ کیف مذہب اسلام سے تعلق رکھتی ہیں۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف وکی کوشل سے پانچ سال بڑی ہیں۔ وکی کی عمر 33 برس ہے جبکہ کترینہ 38 برس کی ہیں۔

Back to top button