بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شدید بیمار ہوگئے

 بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ شدید بیمار ہوگئے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق عبداللہ کو چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، عبداللہ کو گزشتہ روز گلے کا انفیکشن ہوا جو اب بگڑ گیا ہے۔ تیز  بخار ہونے پر آج صبح کھلاڑی کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ، عبداللہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ہیڈکوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی ایک دو روز سے طبیعت خراب تھی، کھلاڑی کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ کامکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور پاکستان ٹیم عبداللہ کی جلد صحتیابی کے لیے  پر امید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے شہر

شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم

چنئی میں موجود ہے۔

Back to top button