لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی پر 4 انتہاپسند ہندو مظاہرین گرفتارکر لیے

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب مارچ کرنےکی کوشش پر  بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی انتہا پسند مظاہرین نےبرطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنےکی کوشش کی،جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔

برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کوہنگامہ آرائی کرنے پرگرفتار کر لیا۔

بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم

 

برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی مظاہرہ

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کےباہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نےپاکستان سےاظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کےخلاف مظاہرہ کیا۔

پاکستانی اورکشمیری پرچم اٹھائے ہوئےپُرجوش پاکستانیوں اورکشمیریوں نےپاکستان اورپاک فوج کےحق میں نعرےبلند کیے۔

مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سےپاکستانی ہائی کمیشن کےباہراحتجاج کی کال کےردعمل میں کیا گیا۔

Back to top button