اداکارہ فریال محمود کو گالیاں کیوں پڑ گئیں؟

معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کی جانب سے فلم ’’نایاب‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اداکارہ فریال محمود کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو کو فریال محمود نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں بھی شیئر کیا۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فریال محمود کو مسلسل ہمایوں سعید کا بازو پکڑ کر ان سے کسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید بھیڑ کی وجہ سے فریال محمود کی بات پر زیادہ توجہ نہیں دے پا رہے اور وہ ان کی بات سنتے سنتے تقریب سے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید اداکارہ کی بات سنے بغیر اور انہیں نظر انداز کر کے وہاں سے چلے جاتے ہیں اور اداکارہ وہیں رک جاتے ہیں۔ہمایوں سعید کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ہمایوں سعید نے اداکارہ کی بے عزتی کی اور انہیں کوئی اہمیت ہی نہ دی، بعض افراد نے ہمایوں سعید کے رویے کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض نے لکھا کہ شوبز انڈسٹری میں بڑے اداکار چھوٹوں کے ساتھ ایسے ہی کرتے ہیں۔سینئر اداکار کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی ویڈیو سمیت فریال محمود کی نایاب کے پریمیئر کی دوسری ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جن میں اداکارہ کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ فریال محمود کو نجی تقریب میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، لوگوں کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید کی جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔فریال محمود 25 جنوری کو یمنیٰ زیدی کی فلم نایاب کے پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شریک ہوئی تھیں، جس میں انہیں متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ گلے ملتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اسی تقریب کی ایک وائرل ویڈیو میں سینئر اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے اداکارہ کو نظر انداز کر کے وہاں سے چلے جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔اب فلم پریمیئر کی اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں فریال محمود کو اپنے بولڈ لباس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں فریال محمود کو سیاہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ متعدد شوبز شخصیات کے ساتھ کھڑی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، وائرل ویڈیو میں فریال محمود کسی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ انہیں پہلے سے ہی پتا تھا کہ اگر وہ ایسا لباس پہن کر جائیں گی تو انہیں گالیاں پڑیں گی۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ اپنے لباس پر تنقید کا سبب بھی بیان کرتی سنائی دیتی ہیں اور یہ بھی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اس لیے انہوں نے سوچا تھا کہ وہ تقریب میں جاتی ہی نہیں۔وائرل ویڈیو میں فریال محمود کو بولڈ لباس میں کھل کر اپنے کپڑوں سے متعلق بات کرتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے عمل کو بے غیرتی سے تشبیہ دی اور ان پر عریانیت اور فحاشی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔بعض افراد نے سخت کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جسامت پر اور چہرے کے خدوخال پر بھی رائے دی جبکہ بعض نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے جو مختصر کپڑے پہنے ہوئے ہیں، وہ چاہیں تو وہ بھی نہ پہنیں۔کچھ صارفین نے ان کے لباس اور ان کی باتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی خواتین مسلمان عورتوں کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔

Back to top button