بھارتی اداکاروں نے اننت امبانی کی شادی پر تحائف کی بارش کر دی

بالی ووڈ سٹارز نے ایشیا کی امیرترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر بیش قیمت تحائف کی بارش کر دی، سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر 3 روزہ پری ویڈنگ سلیبریشن کی دھوم ہے۔بھارتی شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا اختتام ہوگیا جس میں دنیا بھر سے بااثر شخصیات اور نامور بالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی، الی وڈ کے جوڑوں نے اننت امبانی اور رادھیکا پر بیش قیمت تحائف کی بارش کر دی۔ شارخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اننت امبانی اور رادھیکا کو ساڑھے 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت کی بینٹلی فلائنگ سپر تحفے میں دی، کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے ہیرے اور سونے سے بنا بھگوان گھنیش اور لکشمی کی مورتی دی، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رادھیکا کو مشہور برانڈ گوچی کا ڈائمنڈ سے بنا بیگ اور آننت کو جارڈن برانڈ کے جوتے گفٹ کیے ہیں۔ اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے رادھیکا کو ڈولچی اینڈ گبانہ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ اور رادھیکا کو مکی موٹو برانڈ کا ہیروں سے بنا خوبصورت ہار گفٹ کیا ہے، سلمان خان نے اننت امبانی کو پیٹک فلپ برانڈ کی مہنگی گھڑی اور رادھیکا کو سیرین برانڈ کا ہیروں سے بنے جھمکے تحفے میں دیئے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اننت امبانی کو اسمتھ سن برانڈ کا ہیروں سے بنا بریس لیٹ جبکہ رادھیکا کو شوان کا محدود پیمانے پر دستیاب مہنگا ترین پرفیوم دیا، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رادھیکا اور اننت امبانی کو کارٹیئر برانڈ کی 8 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی، اداکار کارتک آریان نے اننت امبانی کو مہنگی گھڑی جبکہ رادھیکا کو برنیلو برانڈ کا ہیروں سے بنا گلے کا ہار تحفے میں دیا ہے۔ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے امبانی خاندان کی بہو کو راویلا برانڈ کا سرخ ہیروں میں بنا گلے کا ہار جبکہ اننت امبانی کو ڈیوڈ آف کول واٹر برنڈ کی مہنگی ترین پرفیوم دی ہے۔ کاجول اور اجے دیوگن نے امبانی خاندان کے بیٹے کو ہیروں سے بنی گھڑیاں تحفے میں دیں جو رولیکس برانڈ کی ہیں جبکہ رادھیکا کو ایکوا دی فارما برانڈ کا مہنگا ترین پرفیوم سیٹ گفٹ کیا ہے، واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران ہوگئے۔ ویڈیو میں میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ، اننت امبانی کی مہنگی گھڑی دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔ زکر برگ کی اہلیہ اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر پہلے حیران ہوتی ہیں پھر گھڑی کو ہاتھ لگا کر تعریف کرتی ہیں۔ انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ کی گھڑی لاجواب ہے، بہت پیاری گھڑی ہے، واؤ‘، اہلیہ کی بات کاٹتے ہوئے زکر برگ کہتے ہیں کہ ’ہاں بالکل میں پہلے ہی اس گھڑی کی تعریف کر چکا ہوں جس پر پرسکیلا گھڑی کے برینڈ کا نام پوچھتی ہیں جس پر اننت امبانی نے جواب دیا کہ یہ گھڑی رچرڈ مل کی ہے جس پر مارک زکر برگ کہتے ہیں کہ ’میں گھڑی خریدنے کا شوقین نہیں ہوں لیکن یہ گھڑی دیکھنے کے بعد میں واقعی حیران ہوں کہ گھڑیاں اتنی پیاری ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گھڑی کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالرز ہے جو پاکستانی روپے تقریباً 27 کروڑ8 لاکھ 69 ہزار روپے بنتی ہے۔

Back to top button