پی ایس ایل،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو صرف4رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی نے صرف4رنز سے ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔

پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی۔

راولپنڈی میں کھیلے  گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا۔

 پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔

کراچی کنگز  کا پانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

Back to top button