شاہین کی پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل

لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے دوران 100 وکٹیں مکمل کر لی ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہین نے کوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ شاہین سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا۔

اس فہرست میں فاسٹ بولر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Back to top button