ماڈل ایان علی نے صدر آصف زرداری کو مبارکباد کیسے دی؟

ماڈل ایان علی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ایان علی نے سماجی پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان اور نامور فلم اسٹار شان شاہد، ایان علی سے آصف علی زرداری کے لیے بارے میں ان کی رائے پوچھتے ہیں، جواب میں ایان علی کہتی ہیں کہ ’بہت احترام کے ساتھ کہنا چاہوں گی کہ وہ (آصف زرداری) ریاست کے سربراہ، ہمارے صدر ہیں، ہم سب ان سے پیار ہیں جس پر شان شاہد کہتے ہیں کہ ’ہم سب ان سے پیار کرتے ہیں‘ اور پھر ایان علی نے مسکراتے ہوئے آخر میں کہا کہ ’جی بالکل، اب آگے کچھ مت بولیں اور اگلا سوال کریں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں ایان علی نے لکھا کہ ’گڈ مارننگ مسٹر پریزیڈنٹ، آپ کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی خواہش کرتی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’آصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ ہیں اور ہم سب ان سے پیار کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے، اعلان کردہ نتائج کے مطابق آصف زرداری نے 411 اور ان کے مقابل محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ لیے۔یہ بات بھی واضح رہے کہ ایان علی ماضی میں منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کر چکی ہیں، انہیں 2015 میں پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے کے الزام اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے دوران ماڈل نے سیکیورٹی اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جبکہ اپنے تعلقات بہت اعلیٰ قیادت کے ساتھ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ ایان علی سے ائیرپورٹ پر رقم برآمد کرنے والے کسٹم آفیسر اعجاز چودھری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا تھا اور اس قتل کی ذمہ داری بھی ایان علی پر ڈالی گئی تھی، جوکہ اس حوالے سے کافی لمبی عدالتی کارروائی کا سامنا کر چکی ہیں۔

Back to top button