رواں برس کروڑوں کمانے والی بھارتی فلمیں کونسی ہیں؟

رواں برس 2024 میں کوئی بھی بھارتی فلم بلاک بسٹر ثابت نہیں ہو سکی ہے، نئے سال کا آغاز بالی ووڈ کے لیے کچھ زیادہ پراعتماد نہیں رہا، 2024 میں ابھی تک ہندی فلم انڈسٹری کی کوئی بھی فلم آل ٹائم بلاک بسٹر کا ٹیگ حاصل نہیں کر پائی، اسی سلسلے میں شوبز ویب سائٹ کُوئی مُوئی نے رواں برس ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کے باکس آفس نمبر جاری کیے ہیں۔رواں برس اب تک ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’فائٹر‘‘ بھی شامل ہے، جوکہ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی، اس فلم کی کاسٹ میں ریتک روشن، دپیکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی، فائٹر کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں، فلم فائٹر نے باکس آفس پر 212 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا۔’’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘‘ 9 فروری کو ریلیز ہونے والی رومانس کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں شاہد کپور اور کریتی سینن شامل ہیں، ’’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘‘ کا میوزک جہاں سپر ہٹ رہا ہے وہیں اس فلم نے باکس آفس پر بھی اب تک خاطر خواہ کاروبار کیا، اس فلم کی کہانی اریان (شاہد کپور) نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو امریکہ میں آفس کی اسائنمٹ کے دوران سِفرا (کریتی سینن) نامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور پھر اس کی پریم کہانی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے، تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا نے اب تک باکس آفس پر 87 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔ہارر اور تھرل سے بھرپور فلم ’شیطان‘ کی نمائش انڈیا بھر کے سنیما گھروں میں جاری ہے، اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اجے دیوگن، آر مادھون، جیوتیکا، جانکی بودی والا اور انگڑ راج شامل ہیں، اس فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن بیٹی کو آر مادھون کے کردار سے بچاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم سحر کی یہ صورتحال بدترین ہوتی چلی جاتی ہے، فلم شیطان نے باکس آفس پر اب تک 81 کروڑ 60 لاکھ کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ادتیا سوہاس جمبھالے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آرٹیکل 370 کی کہانی انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے گرد گھومتی ہے، فلم آرٹیکل 370 نے باکس آفس پر 73 کروڑ 56 لاکھ انڈین روپوں کا کاروبار کر لیا ہے، ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کی کہانی دو انجان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو کرسمس کی شام کو ایک دوسرے سے ملتے ہیں جس کے بعد وہ ملاقات ایک عجیب بھیانک رُخ اختیار کر لیتی ہے، اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کترینہ کیف، وجے سیتھوپاتھی سمیت پوجا لڈھا سُورتی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری سری رام راگھون نے کی ہے، میری کرسمس کی سینما گھروں میں نمائش کے بعد نیٹ فلکس پر سٹریمنگ جاری ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ہندی ورژن میں 16 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔

Back to top button