اداکارہ رانی مکھر جی نے ایک ہی بیٹی کو کافی قرار دیدیا


معروف بالی ووڈ سٹار رانی مکھر جی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا دوسرا بچہ پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کی زندگی میں ایک ہی بیٹی کافی ہے جس پر وہ شکر گزار ہیں، اداکارہ کے مطابق اب وہ 46 برس کی ہو چکی ہیں، اس دوران دوبارہ حاملہ ہونے کا رسک نہیں لینا چاہتی ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ 7 سال کی کوشش کے بعد دوسری بار حاملہ ہونا اور پھر اپنے بچے کو کھودینا کڑی آزمائش کا وقت تھا، اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری بڑی بیٹی اب 8سال کی ہے، میں نے 7 سال تک دوسرے بچے کیلئے کوشش کی، بیٹی کی پیدائش کے فوری بعد ہی دوسرے بچے کیلئے کوشش کی تھی اور بلآخر میں حاملہ ہوگئی لیکن میں نے اپنا بچہ کھو دیا، وہ وقت میرے لیے کڑی آزمائش کا وقت تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اب میری عمر 46 سال ہے اور یہ وہ عمر نہیں جہاں میں دوسرے بچے کیلئے سوچ سکوں، یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی ادیرا کو بھائی یا بہن نہیں دے سکی لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ ہمیں ان چیزوں پر شکر گزار ہونا چاہئے جو ہمارے پاس موجود ہیں، میرے لیے ادیرا ایک معجزہ ہے کیوںکہ دنیا میں ایسے بھی کئی لوگ ہیں جو ایک بچے کیلئے ترس رہے ہیں، میرے لیے ادیرا ہی کافی ہے‘۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرادیتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں دسمبر 2015 میں اپنی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی

Back to top button