پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے   پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا۔

 ون ڈے ٹورنامنٹ 17 اپریل سے شروع ،11 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ فیصل آباد میں 25 روزہ ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو ٹاپ ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہونگی۔چھ ریجنل ٹیموں میں کراچی، لاہور ، ملتان، پشاور ، کوئٹہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

 ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

Back to top button