پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والی پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئی

صفیہ الصیغ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ خاتون سائیکلسٹ صفیہ الصیغ کا تعلق دبئی سے ہے جنہوں نے اپنے شوق اور جنون کو پیشے میں تبدیل کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صفیہ الصیغ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اب انہیں حال ہی میں یو اے ای سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی خو شخبری سنائی گئی ہے۔
2024 پیرس اولمپکس کا انعقاد 26 جولائی سے 11 اگست تک کیا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے کے بعد صفیہ الصیغ پہلی اماراتی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔

Back to top button