عرفی جاوید نے سبزی ”لوکی“کا ہی بیگ بنالیا

 بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے سبزی”لوکی“کا ہی بیگ بنا کر خودہی توجہ کامرکز بن گئیں۔

 اپنے منفرد ہینڈ بیگ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ ایک مرتبہ پھر کھینچنے میں کامیاب ہوگئیںاداکارہ عرفی جاوید کے لباس نے نہیں بلکہ ان کے ہینڈ بیگ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، کیونکہ وہ لوکی کا پرس بنا کر سڑک پر نکل آئیں جسے دیکھ کر فوٹو گرافرز فوراً ان کی جانب متوجہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے ہاتھ میں ایک انوکھا ہینڈ بیگ تھاما ہوا ہے جسے تھامے وہ مختلف انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

عرفی جاوید کے ہاتھ میں لوکی کا بنا ہینڈ بیگ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنا سر پکڑ لیا اور اس پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے تو باقاعدہ میمز بناکر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

Back to top button