لندن کے میئر نے بابراعظم کو اپنا فیورٹ کھلاڑی قراردیدیا

لندن کے میئر بھی بابراعظم کے فین نکلے،اپنا فیورٹ کھلاڑی قرار دیدیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں  پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےلندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن میئر صادق خان اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ  بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔ اوول میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ، دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے،  پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی نظریں بھی ٹیم پر ہیں۔ مجھے پاکستانی ٹیم کی بولنگ دیکھ کر وقار یونس اور وسیم اکرم یاد آتے ہیں۔

Back to top button