سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے20فیصد اضافہ تجویز

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی ابتدائی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور

نواز شریف کا پارٹی کوفعال کرنے کیلے ملک گیردوروں کا فیصلہ

 

گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریباً 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔

ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے۔

Back to top button