اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ مسترد کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے وڈیروں اور سرمایہ داروں پر ٹیکس لگنا چاہیے تھا، ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں جب کہ سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنی چاہیے تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے  سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ کسی بھی طرح عوام دوست بجٹ نہیں، وفاقی حکومت اپنا خسارہ کم کرلے یا عوام پر ظلم کم کرلے، دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیے گئے

 

جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے بھی وفاقی بجٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کاشت کاروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ تنخواہیں تو بڑھ گئیں مگر معاشی سرگرمی نہیں ہوگی تو اس اعلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوگا۔

Back to top button