سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو فن لینڈ کا ویزہ جاری

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو فن لینڈ کا ویزہ جاری ہوگیا۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کی کوششوں سے ارشد ندیم کو قلیل وقت میں فن لینڈ کا ویزہ مل گیا۔ارشد ندیم اور سلمان بٹ پہلی دستیاب فلائیٹ سے فن لینڈ روانہ ہو ں گے۔فن لینڈ کا ویزہ ملنے کے بعد اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ارشد ندیم کو فن لینڈ بھجوانے کی تیاری کررہی ہے۔

انجری سے نجات کے بعد ارشد ندیم پہلی مرتبہ فن لینڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔

Back to top button